ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، محمد شہباز شریف

شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے،ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے قابل تقلید تاریخی مثال قائم کی ‘پنجاب میں ترقی کے نئے معیار قائم کریں گے،تعلیم، صحت ، زراعت اور دیگر شعبوں میں اختراعی منصوبے حکومت پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

پیر 12 فروری 2018 19:19

ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرکے شفافیت کو یقینی بنایا ..
لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کے نئے معیار قائم کریں گے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ بات یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت اور صوبہ بھر میں جاری مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں، وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیر کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور نوجوانوں کو کھیل اور خداداد صلاحیتوں کے اظہار کیلئے سپورٹس کمپلیکس سمیت کھیل سے متعلق دیگر منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 4 اضلاع میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی تعمیر کا پہلا فیز مکمل ہونے کو ہے جبکہ دوسرے فیز میں 4 اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے اور حکومت پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے قابل تقلید تاریخی مثال قائم کی ہے، عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار اپنی مثال آپ ہے اور حکومت پنجاب کے ترقیاتی وژن کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی ادارے بھی سراہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زراعت اور دیگر شعبوں میں اختراعی منصوبے حکومت پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں عوامی فلاح و بہبود اور ضروریات کو ترجیح دی جائے اور منصوبوں میں فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے، عوام کے خون پسینے کی کمائی کسی کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے وژن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اجلاس میں صوبائی وزراء، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :