پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دل جیت لئے ہیں‘ تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں اختراعی ترقیاتی منصوبے سامنے لا رہے ہیں‘ عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی ہمارا وژن ہے ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے‘ ’’پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے‘‘ پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھرکے دیہات میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی رکن قومی اسمبلی اسدالرحمن اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرئوف سے ملاقات میں گفتگو

پیر 12 فروری 2018 19:19

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دل جیت ..
لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دل جیت لئے ہیں، انرجی بحران کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے، حکومت پنجاب تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں اختراعی ترقیاتی منصوبے سامنے لا رہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت عوام کی رسائی میں ہے، انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی ہمارا وژن ہے ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہیں، انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں اور اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں ملک بھر کے مریضوں کو امراض گردہ اور جگر کے علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی آلات فراہم کئے جا رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ ’’پکیاں سڑکاں۔

(جاری ہے)

سوکھے پینڈے‘‘ پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھرکے دیہات میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں رکن قومی اسمبلی اسدالرحمن اورممبر صوبائی اسمبلی عبدالرئوف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔