Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کورگروپ کا اجلاس

پیر 12 فروری 2018 19:21

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کورگروپ کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کورگروپ کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں فواد چوہدری کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی مراد سعیدکو پختونخوا حکومت کا ترجمان مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کراچی میں نئی شمولیت کے حوالہ سے بھی ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اجلاس میں پختونخوا حکومت کے بلین ٹری سونامی اور دیگر منصوبوں کی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا گیا اور پختونخوا میں پولیس، صحت اور تعلیم سمیت دیگر اصلاحات کے نتائج کو بھی تسلی بخش قرار دیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوں میں پارٹی ترجمان مقرر کئے جائیں گے اورجو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی زیر نگرانی میڈیا امور دیکھیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات