این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں بازی پلٹنے لگی

muhammad ali محمد علی پیر 12 فروری 2018 19:10

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں بازی پلٹنے ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں بازی پلٹنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اب تک 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے اقبال شاہ غیر متوقع طور پر ن لیگ کے امیدوار علی ترین پر برتری حاصل کر گئے ہیں۔ ن لیگ کے اقبال شاہ 12310 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین 10930 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ اس حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 338 ہے۔

متعلقہ عنوان :