کراچی، پیپلزپارٹی کے پی ایس سطح کے نئے ذمہ داران کا اجلاس

پارٹی نے تنظیمی عمل کو مکمل کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کی ہے،سعیدغنی اجلاس میںمرحومہ عاصمہ جہانگیر اور اداکارمرحوم قاضی واجد اور پی پی پی کے شہداکے لئے دعا کی گئی

پیر 12 فروری 2018 19:48

کراچی، پیپلزپارٹی کے پی ایس سطح کے نئے ذمہ داران کا اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے پی ایس سطح کے نئے ذمہ داران کا اجلاس بلاول میڈیا سیل میں ہوا،اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی اور ملک کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار مرحومہ عاصمہ جہانگیر ، پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکارمرحوم قاضی واجد اور پی پی پی کے شہداکے لئے دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی کے چھ اضلاع کے 42 پی ایس کے عہدیداروں کے اعلان کے بعد نئے عہدیداران کا پہلا اجلاس پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہائوس میں ڈویژنل صدر ایم پی اے سعید غنی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، سیکریٹری اطلاعات ایم پی اے شہلا رضا، راجہ رزاق، امان اللہ مسعود، ذوالفقار قائم خانی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، ایم این اے شاہدہ رحمانی، نوید بھٹی، خالد لطیف، آصف خان، خلیل ہوت، اقبال ساند، لطیف آرائیں، ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ، لیاقت آسکانی، ظفر صدیقی ، جاوید شیخ،لالہ عبدالرحیم، ایم پی اے شاہینہ شیر علی، دل محمد، علی احمد جان،چوہدری اصغر آرائیں، ایم پی اے ساجد جوکھیو، وقاص شوکت، جانی میمن، شہزاد مجید، شاہینہ سعیدہ، راحت فضل چوہدری، آصف خان، میر عباس تالپور سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی اور ملک کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار مرحومہ عاصمہ جہانگیر ، پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکارمرحوم قاضی واجد اور پی پی پی کے شہداکے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تنظیمی عمل کو مکمل کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کی ہے اور نئے منتخب ہونے والے عہدیدار پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور کارکنان و ہمدردوں سے اپنے روابط کو موثر بنائیں اور پارٹی کے سینئرز لوگوں سے اور پارٹی میں نئے آنے والوں کو اپنے ساتھ ملا کر پارٹی کی جاری ممبر شپ مہم کو گلی گلی محلے محلے میں ہر یوسی کے تمام وارڈز میں آگے بڑھائیں اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ جب ہم 2018کے الیکشن میں جائیں تو کراچی شہر میں ہمارے ممبرز کی تعداد اتنی زیادہ ہوچکی ہو کہ ہم کراچی شہر میں ایک اچھی اور بہتر پوزیشن میں ہوں۔

کراچی شہر کا نوجوان ملک کے نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہا ہے کیونکہ وہ لسانی اور مذہبی پارٹیوں کو آزما چکا ہے وہ اب اس شہر کی بھاگ دوڑ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نمائندوں کے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتا ہے۔ جس کے لئے آپ تمام پی ایس کے عہدیداروں کو دل وجان سے محنت کرنا ہوگی تاکہ 2018کے الیکشن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور وزیراعظم ملک کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکے۔

متعلقہ عنوان :