ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی 5 کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل
ملیحہ لودھی دو مرتبہ امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات رہیں اور اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکی
پیر 12 فروری 2018 19:58
(جاری ہے)
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور اس عہدے پر وہ اس وقت بھی براجمان ہیں۔
ملیحہ لودھی جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون ہیں جو کسی اخبار کی ایڈیٹر رہی ہیں۔اس فہرست میں روس کی سفارت کار الیانورا مترافونوا سرِ فہرست ہیں، جبکہ دیگر خاتون سفارتکاروں میں کرغیزستان کی روزا اتن بائیوا، ہالینڈ کی رینے جونزبوس اور سوئیڈن کی ایلوا ماڈال شامل ہیں۔روسی سفارت کار الیانورا مترافونوا اس وقت روس کی وزارت خارجہ میں سفیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ وہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو) کے امور کی نگراں بھی ہیں۔فہرست میں شامل کرغیزستان کی سفارتکار روزا اتن بائیوا کرغیزستان کی تیسری صدر رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے ملک کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیئے۔ہالینڈ کی سفارت کار رینے جونزبوس 2016 سے روس میں سفیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔فہرست میں شامل سوئیڈن کی ایلوا ماڈال 1986 میں انتقال کر گئیں تھیں تاہم ان کا نام بھی ویب سائٹ نے نامور خاتون سفارتکاروں میں شامل کیا۔ایلوا ماڈال ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے بعد اپنے ملک کے حالات کو احسن انداز میں سنبھالا، انہیں 1982 کو نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا۔۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.