نہال ہاشمی کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ٹاسک دے دیا

پیر 12 فروری 2018 20:05

نہال ہاشمی کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے نوازشریف ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں کے خلاف نازیبا ریمارکس دینے پر اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے نااہلکئے جانے والے نہال ہاشمی کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ٹاسک دے دیا،آج الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرائے جانے کا امکان۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کئے جانے کے بعد سپیکر ایاز صادق کو حکم دیا ہے کہ وہ اس نشست پر کاغذات جمع کرائیں،اس سلسلے میں امیدوار رات گئے تک فائنل نہیں ہوسکا،امکان ہے کہ نوازشریف کی منظوری کے بعد آج کسی امیدوار کو پنجاب کی نشست سے کاغذات جمع کرائے جائیں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سپیکر کے چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیر قانون زاہد حامد سمیت مسلم لیگ(ن) کے رفقاء بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس خالی نشست پر آج کاغذات جمع کرائے جائیں گے واضع رہے کہ نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 3مارچ کو سینیٹ کی دوسری نشستوں کے ساتھ ہون گے۔۔