الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 فروری 2018 19:35

الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست موصول ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12فروری 2018ء ):الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ،درخواست پر 26ارکین رابطہ کمیٹی کے دستخط موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو کنوئنیر شپ سیے ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست پر آج کی تاریخ اور الیکشن کمیشن کی مہر درج تھی۔

درخواست میں تحریر تھا کہ رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ فاروق ستار کو کنونئیر شپ سے ہٹا کر خالد مقبول کو کنوئنیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں دو تہائی اکثریت نے فاروق ستار کو ہٹانے کی حمایت کر دی۔الیکشن کمیشن میں موصول ہونے والی درخواست پر 26اراکین رابطہ کمیٹی کے دستخط ہوجود ہیں۔