سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا

مکہ،جدہ ،الجموم اور بحرہ سمیت ملحقہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 فروری 2018 19:56

سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12فروری 2018ء ):سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا۔مکہ ،جدہ ،الجموم اور بحرہ سمیت ملحقہ علاقے متاثر ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا۔سعودی عرب کے مغربی حصے طوفان سے شدید متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

متاثر ہونے والے شہروں میں مکہ ،جدہ،الجموم اور بحرہ سمیت ملحقہ علاقے شدید متاثر ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں حد نظر صفر ہو گئی جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی۔مقامی شہریوں ہدایت کی گئی کہ طوفان کے دوران بجلی کے پولز، زیر تعمیر عمارات اور بل بورڈز سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات 5گھنٹے جاری رہے۔