گوجرانوالہ میں بس اور وین کے درمیان تصادم : 6افراد جاں بحق ‘20زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 فروری 2018 11:05

گوجرانوالہ میں بس اور وین کے درمیان تصادم : 6افراد جاں بحق ‘20زخمی
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء) گوجرانوالہ میں بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب تیز رفتار بس نے وین کو ٹکر ماردی ،حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 20افراد زخمی ہیں،جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جہاں شناخت اورکاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا ء کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :