آصف علی زر داری سے لیگی رہنما فرہاد حسین خٹک اور اے این پی کے رہنماساجدہ خٹک اور سید خرم عباس گیلانی کی ملاقات

تینوں رہنمائوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان ،ْ سابق صدر آصف علی زر داری کا خیر مقدم

منگل 13 فروری 2018 21:34

آصف علی زر داری سے لیگی رہنما فرہاد حسین خٹک اور اے این پی کے رہنماساجدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہائوس میں مسلم لیگ(ن) کوہاٹ ڈویژن کے صدر فرہاد حسین خٹک اور اے این پی کی رہنما ساجدہ خٹک نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر سے پیر آف ذاکرآباد ٹوبہ ٹیک سنگھ سجادہ نشین سید خرم عباس گیلانی نے بھی ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر اسلام دین شیخ، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ سابق صدر نے سید خرم عباس گیلانی ، فرہاد خٹک اور ساجدہ خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :