اسلام آباد کے 200سرکاری گرلز اسکولز میں آئی ٹی لیب کی سہولت مہیا کردی ،ایک لاکھ بیٹیاں مستفید ہونگی ‘مریم نواز

منگل 13 فروری 2018 21:34

اسلام آباد کے 200سرکاری گرلز اسکولز میں آئی ٹی لیب کی سہولت مہیا کردی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کے 200سرکاری گرلز اسکولز میں آئی ٹی لیب کی سہولت دے د ی گئی جس سے ایک لاکھ بیٹیاں مستفید ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کے 200سرکاری گرلز اسکولز میں آئی ٹی لیب کی سہولت دے د ی گئی ،آئی ٹی لیب جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں انہوںنے کہاکہ آئی ٹی لیب کی سہولت سے ایک لاکھ بیٹیاں مستفید ہوں گی ۔