20 کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور،ڈاکو کہا جا تا ہے ، شاہد خاقان عباسی
عوام کے منتخب نمائندوں کو اس طرح کے لقب دئیے جائیں ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں ،بیس کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان سینیٹ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوںکا بنایا ہوا قانون رد یا ختم کر دیئے جائیں یہ چیز کسی بھی ملک میں قبول نہیںہوتی، وزیراعظم پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر پانچ سال احتساب کیا جاتا ہے اور وہ احتساب عوام خود کرتی ہے جو نمائندہ ملک و قوم کی خدمت نہیں کرتا عوام اسے رد کر دیتی ہے ۔ذاتی عناد ،پسند نہ پسندایک طرف ،سب سے بڑھ کر ملکی ترقی ہونا چاہیے،حافظ آباد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 17 فروری 2018 20:05
(جاری ہے)
اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر پانچ سال احتساب کیا جاتا ہے اور وہ احتساب عوام خود کرتی ہے جو نمائندہ ملک و قوم کی خدمت نہیں کرتا عوام اسے رد کر دیتی ہے ۔ذاتی عناد ،پسند نہ پسندایک طرف ،سب سے بڑھ کر ملکی ترقی ہونا چاہیے۔حافظ آباد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی سیاست کا فیصلہ کسی اور نے نہیں عوام نے کرنا ہے اور حال ہی میں لودھراں کی عوام نے میاں نواز شریف کی سیاست کا فیصلہ کر دیا ہے اس الیکشن سے ثابت ہوا ہے کہ عوام ترقی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں انکا کہنا تھا کہ آج ملک میں صرف نواز شریف ہی ایک ملزم نظر آتا ہے جس کے خلاف عدالتوں میں مقدمے چل رہے ہیں لیکن ابھی تک ان پرکرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے ،پیسے کے بل بوتے پر سینیٹ الیکشن میں آنے والوں کو الیکشن سے پہلے بھی اور بعد میں بھی روکیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پیسے کے بل بوتے پر چند ایم پی ایز کا ضمیر خریدنے والے کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتا ہم ایسے لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ملکی ترقی کو آگے بڑھانا بہت ضروری ہے سب اداروں کو ایک دوسرے کی عزت و احترام کرنا چاہییانہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک مشکل کام ہے جس علاقے کے نمائندے اچھے ہونگے وہ نہ صرف اپنے علاقے کے لئے بہترین ثابت ہوتے ہیں بلکہ وہ ملکی مسائل پر بھی بات کر سکتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہماری جماعت کی قیادت میاں نواز شریف کر رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی ترقی اور انکے مسائل کے حل کی بات کی ،میں دعوے سے کہتا ہوں مسلم لیگ ن نے جیتنے بھی منصوبے شروع کیے انہیں مکمل بھی کیا اور اس بات کی مثال ملکی 65سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی بات ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو ملکی گرڈ میں 17ہزار میگا واٹ بجلی تھی ہم نے موجودہ دور حکومت میں 10400میگا واٹ بجلی پیدا کی ،صنعتوں اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی اور گیس فرام کی ،ملک میں زراعت کے شعبہ نے لازوال ترقی کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں بھی جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی کیونکہ عوام میاں نواز شریف کی ترقی کے سفر کو جاری اور مکمل دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے حافظ آباد میں یونیورسٹی کیمپس بنانے سمیت مختلف سڑکوں اور گیس کے منصوبوں کا بھی اعلان کیامزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.