ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن‘100بجلی چور گرفتار

اتوار 18 فروری 2018 23:20

رحیم یارخان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) میپکو کا ضلع بھر میں ڈائریکٹ کنڈیاںلگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ‘3گرفتار پولیس نے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چورصارفین کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں کریک ڈائون کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چورصارفین کی تعداد100سے تجاوز کرگئی ،زرائع کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ موضع شاہ پور اور چک227پی میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف مزید3صارفین عبدالستار، سہراب وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا برقی تنصیبات کاٹ دی گئیں بعد ازاں ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :