چونیاں،نامعلوم چور گہلن نرسری فارم کے قریب لاکھوں روپے مالیت گھی کے کاٹن کھڑے ٹرک سے چوری کر کے لے گئے

پیر 19 فروری 2018 18:03

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) نامعلوم چور گہلن نرسری فارم کے قریب لاکھوں روپے مالیت گھی کے کاٹن کھڑے ٹرک سے چوری کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد امتیاز نامی ڈرائیور جو کہ بھورے والا کا رہائشی ہے کراچی سے اپنے گاڑی نمبری0190AEکراچی پر ایک گھی کمپنی کا آئل اور گھی کے کاٹن لیکر لاہور کی طرف جارہا تھا کہ رات پتوکی نرسری فارم کے قریب ٹرک کو کھڑا کر کے سوگیا نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے 90کے قریب کاٹن چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس پتوکی نے گاڑی کے ڈرائیور محمد امتیاز کی تحریری درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :