فیصل آباد، چور گاڑی الٹنے سے ٹرانسفارمر تلے دب کرجاں بحق

پیر 19 فروری 2018 22:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) چور سرکاری ٹرانسفار مر چوری کرتے ہوئے گاڑی الٹنے سے اسی ٹرانسفارمر تلے دب کرجاں بحق ہو گیا،آن لائن کیمطابق ناروال کا رہائشی 36سالہ محمد یوسف ولد عبدالغفور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپڈا کا ٹرانسفارمر چوری کر کے مزدا پر لوڈ کر کے جارہا تھا کہ کھرڑیانوالہ مکوآنہ بائی پاس پر صبح چار بجے کے قریب انجینئرنگ یونیورسٹی موڑ پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں ٹرانسفارمر کے پیچھے بیٹھا نو جوان دم کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مزدا گاڑی اور ٹرانسفارمر قابو کر لیا گاڑی ڈرائیور اور ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :