ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کے انکشاف کا معاملہ، انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 16:06

ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کے انکشاف کا معاملہ، انکوائری کمیٹی نے اپنی ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء)ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کے انکشاف سے متعلق انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا تھا۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کی انکوائری کے لئے 6رکنی اسپیکشن ٹیم تشکیل دی تھی۔انکوائری کے لئے بنائی گئی ٹیم نےخفیہ کیمروں کے انکشاف  پر  58شاپنگ مالز میں معائنے  کی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ٹرائی رومز کے اوپر یا اس کے انتہائی قریب کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیصل آباد میں بہت سارے ٹرائی روم بطور کچن استعمال ہو رہے ہیں جب کہ ٹرائی روم میں نصب شیشے بھی بے پردگی کا باعث بن رہے ہیں اور ان شیشوں میں بھی سوراخ موجود ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعدد ٹرائی رومز ایسے ہیں کہ جن کی چھت کی بناوٹ کچھ اس انداز میں کی گئی ہے کہ وہاں خفیہ کیمروں کی شنا خت ممکن نہیں ہے۔اور کچھ ایسے ٹرائی رومز ہیں جب میں سوراک ہیں جب کہ ان کی دیواروں میں دراڑیں ہیں۔انکوائری کے لئے قائم کمیٹی نے ٹرائی رومز کو محفوط بنانے کے لئے بھی سفارشات بھی مرتب کیں۔