عدالتی ریمارکس پر مریم کا ردعمل چور کی داڑھی میں تنکا ہے ،ْنواز شریف چاہتے ہیں کہ خود کش حملہ ہوجائے ،ْ

ساری عمارت گر جائے ،ْاعتزاز احسن قومی ایئر لائن اور سٹیل ملز کی نجکاری پارلیمان کی منظوری لئے بغیر کیسے ہو سکتی ہے ،ْشیری رحمن کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو پیپلز پارٹی پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف ہے، اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،ْسلیم مانڈوی والا

منگل 20 فروری 2018 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتی ریمارکس پر مریم کا ردعمل چور کی داڑھی میں تنکا ہے ،ْنواز شریف چاہتے ہیں کہ خود کش حملہ ہوجائے اور ساری عمارت گر جائے ،ْ پی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے اور اصلاح کے حق میں ہیں، اس کی نجکاری ماں کا زیور بیچنے کے مترادف ہے ۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں نے مسلم لیگ کے مامے چاچوں پر بہت دباؤ ڈال دیا ہے اور کچھ کو ٹرک کی بتی سے اتار کر سڑک پر پھینک دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوارہونا چاہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو لگ رہاہے انہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیاجارہا ،ْبڑی تشویش کی بات ہے وزیراعظم بھی گالم گلوچ بریگیڈکاحصہ بن چکے ہیں انہوںنے کہاکہ نواز شریف خودکش جیکٹ پہن کر انار کلی بازار کے بیچ کھڑے ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں خود کو اڑانے لگا ہوں میری یہ بات مانو وہ بات مانو۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ خود کش حملہ ہوجائے اور ساری عمارت گر جائے۔اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے ریمارکس پر مریم نواز کے ردعمل کو چور کی داڑھی میں تنکا قرار دیدیا اور کہا کہ کسی بھی چور کو للکارو تو مریم نواز کو لگتا ہے کہ ان والد کو للکارا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مریم کو یقین ہے کہ ان کے والد ہی چور اور ڈاکو ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اورمریم نوازنے مسلم لیگ کے مامے چاچوں پربہت دبائو ڈال دیاہے ،ْمسلم لیگ (ن )کا ووٹ بینک نواز شریف اورمریم نواز کیساتھ ہے ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ بھارتی چیف جسٹس نے یہی سوال کیاکہ کیاکوئی چوراچکاپارٹی صدربن سکتا ہی راہول گاندھی یا مودی نے یہ نہیں کہا کہ انہیں چوراچکاکہاگیا ،ْ مریم کوکیسے خیال آیاکہ چوراچکے کہاجائے تو یہ ان کے والدکاذکرہی ۔

بعد ازاں سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے اور اصلاح کے حق میں ہیں، اس کی نجکاری ماں کا زیور بیچنے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن اور سٹیل ملز کی نجکاری پارلیمان کی منظوری لئے بغیر کیسے ہو سکتی ہے۔

سینیٹ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پی آئی اے کو نجکاری کی طرف لے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی بہتری کے لئے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دانستہ طور پر پی آئی اے کو کھوکھلا کیا گیا، اب کہا جا رہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔ نجکاری کئے بغیر گذارہ نہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے پریمئر سروس شروع کی گئی جس سے تین ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ پی آئی اے کے کئی منافع بخش روٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہم کسی صورت قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل کو بیچنے نہیں دیں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف ہے، اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔