فیصل آباد، دن دیہاڑے چوری کی وارداتوں میں چور کار اور ڈالہ لے اڑے

منگل 20 فروری 2018 20:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) فیصل آباد میں دن دیہاڑے چوری کی وارداتوں میں چور کار اور ڈالہ لے اڑے جبکہ چور ایک دکان کا صفایا کر گئے ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ طارق ٹاور کے نزدیک سے عبدالصبور کا مزدا ڈالہ نمبری ایل ای آئی 9714چوری ہو گیا ،تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ آفیسرز کالونی میں فاروق کے گھر P-67کے باہر سے کار نمبری LEF-7312چوری ہو گئی ،تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ لاثانی پلی سے چور دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :