کراچی کی اہم شاہراہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 12:18

کراچی کی اہم شاہراہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کا قانون نافذ کرنے والے اداروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) : گذشتہ رات سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کراچی کے ایک نوجوان عدنان پاشا نے شہر کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر فائرنگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو چیلنج کیا۔ کھُلے عام فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خود کو پکڑنے کا چیلنج دیا جسے حکومت سندھ نے قبول کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عدنان پاشا کی ویڈیو کو خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، فائرنگ کے وقت عقب میں ٹریفک کی آمدورفت جاری تھی۔ جس کے بعد اب پولیس کا کہنا ہے کہ آج رات تک نوجوان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہی نہیں آج صبح عدنان پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پرایک اور ویڈیو جاری کی جس میں عدنان کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ میں نے فائرنگ کیوں کی؟ ذیشان سعید عرف شانی نامی بندے نے میرے باپ کو مروایا ہے۔

(جاری ہے)

شانی کو مخاطب کرتے ہوئے عدنان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی کر لو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ تم میرے باپ کے ٹکڑوں پر پلے ہو ، میرے باپ نے سگے بیٹوں سے بھی بڑھ کر تمہیں چاہا۔ آخر میں عدنان نے کہا شانی نے میرے باپ کےپیسے کھائے ہیں'' تو گیا شانی''۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عدنان پاشا نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :