بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ ، ایک شہری شہید تین زخمی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 12:31

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ ، ایک شہری شہید تین زخمی۔ آئی ایس ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) : بھارتی فورسز نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ نکیال سیکٹر کے نڑ گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں محمد فاروق نامی ایک شہری شہید اور 3 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمی شہریوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال نکیال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پاک فون نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔