سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی رہائی کا مطالبہ ، لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 14:12

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی رہائی کا مطالبہ ، لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) : سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی رہائی کے لیے لاہور کی سڑکوں پربینرز لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینرز لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے ارد گرد لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بینرز پر احد خان چیمہ کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور احد چیمہ کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو کریڈٹ بھی انہیں دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سیکرٹریٹ میں موجود ملازمین نے احد چیمہ کی گرفتتار پر احتجاجاً کام کرنا بند کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :