میمو گیٹ اسکیںڈل ، حسین حقانی کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 14:26

میمو گیٹ اسکیںڈل ، حسین حقانی کو وطن واپس لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) : میمو گیٹ اسکینڈل میں سابق سفیر حسین حقانی کو وطن لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق حسین حقانی کو وطن واپس لانے کےلیے وزارت داخلہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی عدلیہ کو مطلوب ہیں ،لہٰذا حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :