وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت 5 کھرب 57 ارب 98 کروڑ روپے جاری کر دیئے

منگل 13 مارچ 2018 12:52

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت 5 کھرب 57 ارب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے اب تک مجموعی طور پر 5 کھرب 57 ارب 98 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے رواں مالی سال میں 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 11 ارب 95 کروڑ 17 لاکھ روپے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 53 ارب 43 کروڑ 14 لاکھ روپے، ایرا کیلئے 3 ارب 15 کروڑ روپے، ملک میں پینے کے صاف پانی پروگرام کیلئے 86 کروڑ 4 لاکھ روپے، انرجی فار آل کیلئے 11 ارب 76 کروڑ 73 لاکھ روپے، وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے 27 ارب 40 کروڑ 35 لاکھ روپے، پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے 30 ارب روپے، سیفران فاٹا کیلئے 16 ارب 93 کروڑ 15 لاکھ روپے، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 15 ارب 16 کروڑ 53 لاکھ روپے، اے جے کے بلاک کیلئے 21 ارب 68 کروڑ 72 لاکھ روپے، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 30 ارب 75 کروڑ 97 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 2 کھرب 7 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ روپے، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 22 ارب 5 کروڑ 94 لاکھ روپے، سپارکو کیلئے ایک ارب 61 کروڑ 90 لاکھ روپے، شماریات ڈویژن کیلئے 8 کروڑ روپے، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 87 کروڑ 39 لاکھ روپے، ریونیو ڈویژن کیلئے 45 کروڑ 45 لاکھ روپے، ریلوے ڈویژن کیلئے 18 ارب 27 کروڑ روپے، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 94 کروڑ 30 لاکھ روپے، پلاننگ کمیشن کیلئے ایک ارب 83 کروڑ 72 لاکھ روپے، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 14 ارب 64 کروڑ روپے، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 20 کروڑ 10 لاکھ روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 10 ارب 76 کروڑ روپے، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کیلئے 5 کروڑ روپے، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 8 ارب 37 کروڑ روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب ایک کروڑ روپے، نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کیلئے 5 کروڑ روپے، لاء جسٹس ڈویژن کیلئے 22 کروڑ 62 لاکھ روپے، داخلہ ڈویژن کیلئے 9 ارب 2 کروڑ 58 لاکھ روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 12 کروڑ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے ایک ارب 55 کروڑ روپے، صنعت و پیداوار ڈویژن 29 کروڑ 32 لاکھ روپے، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 7 ارب 17 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 18 ارب 94 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کیلئے 7 ارب 57 کروڑ روپے، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کیلئے 95 کروڑ 48 لاکھ روپے، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 78 کروڑ روپے، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 21 کروڑ 85 لاکھ روپے، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 5 ارب 27 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کیلئے 28 کروڑ 50 لاکھ روپے، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 52 کروڑ 97 لاکھ روپے، کیڈ ڈویژن کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے، کابینہ ڈویژن کیلئے 13 کروڑ 45 لاکھ روپے، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 2 ارب 34 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔