شکرگڑھ ‘ ون کلاس کی 6سالہ ننھی طالبہ زینب زیادتی کے بعد قتل‘

آہوں وسسکیوں میں سپرد خاک ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج ،ملزمان گرفتار ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نارووال عمران کشور موقع پر پہنچ گئے

منگل 13 مارچ 2018 13:17

شکرگڑھ ‘ ون کلاس کی 6سالہ ننھی طالبہ زینب زیادتی کے بعد قتل‘
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) شکرگڑھ کے نواحی علاقہ تھانہ لیسر کلاں کی حدود میں واقع گائوں سورج چک میں ون کلاس کی 6سالہ ننھی طالبہ زینب زیادتی کے بعد قتل ،ملزمان نے مقتولہ کی نعش کو زیادتی کے بعد کپڑوں کی پیٹی میں چھپا دیا ،آہوں ،سسکیوں میں ننھی زینب کو سپرد خاک کر دیا گیا ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج ،ملزمان گرفتار ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نارووال عمران کشور موقع پر پہنچ گئے اور صحافیوں کو تفصیلات بتائیں ،تفصیل کے مطابق ننھی زینب اپنے ہی گائوں میں قیصر ولد اقبال کے گھر پلاس دینے گئی جب وہ واپس نہ آئی تو اسکے گھر والوں نے اسکی تلاش شروع کر دی ملزمان قیصر ،یاسر وغیرہ کے گھر کی تلاشی لینے پر ننھی زینب کی نعش پیٹی سے برآمد ہوئی جس کامنہ بھی کپڑے سے بندھا ہوا تھا اور ہاتھ پائوں بھی بندھے ہوئے تھے مقتولہ کی نعش کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال شکرگڑھ لایا گیا ،جہاں پر داکٹروں نے زینب سے زیادتی کی تصدیق کی ،اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ،مقتولہ کو اسکے گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ پیر سید مرصاد حیدر شاہ سابق ممبر ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن نارووال نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے میاں یاسر رشید ،چوہدری اکمل سرگالہ ایڈووکیٹ سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چوہدری حمید اللہ لگوال منہاساں ،اسسٹنٹ کمشنرظفروال مظہر اقبال ،تحصیلدار ظفروال مظفر بھٹی ،حافظ فریاد نواں پنڈ ،چوہدری محمد عارف پھیرووال سمیت اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا -

متعلقہ عنوان :