توہین عدالت کرنے کے جرم میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 13:21

توہین عدالت کرنے کے جرم میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز پر توہین عدالت کرنے کے جرم میں سزا عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز پر توہین عدالت کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔دانیال عزیز پر آرٹیکل 204اور توہین عدالت آرڈیننس2003 کے تحت فرد جرم عائد کیا گیا۔

جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔

(جاری ہے)

اور کہاکہ دانیال عزیز نے ججوں کی تضحیک اور توہین عدالت کی ۔جب کہ عدالتی معاملات میں بھی مداخلت کی۔دانیا ل عزیز نے جسٹس اعجاز الحسن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔اس کے علاوہ نیوز کانفرس میں بھی عدلیہ کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کی۔جب کہ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز نے صحت جرم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ دانیال عزیز نے 8ستمبر 2017کو ایک پریس کانفرس میں نگراں جج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کروایا ۔اس کے علاوہ دانیال عزیز نے یہ بھی کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کی صورت میں عمران خان کو بچانا مقصود تھا۔