تم جیت کربھی ہار گئے ہم ہارکربھی جیت گئے ہیں،محمد نوازشریف

کل قوم نے تماشادیکھا ،بنی گالااور بلاول ہاؤس والے ایک ہی جگہ سجدہ ریزہوگئے،تم چابی والے کھلونے ہو،اس طرح کے لیڈرہوتے ہیں؟ہم پاکستان کیلئے مرجائیں گے، اللہ کی بارگاہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،آئندہ الیکشن میں ووٹ کوعزت دوہی ہمارا منشور ہے ۔جنرل کونسل اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 مارچ 2018 16:26

تم جیت کربھی ہار گئے ہم ہارکربھی جیت گئے ہیں،محمد نوازشریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تم جیت کربھی ہار گئے ہم ہارکربھی جیت گئے ہیں،کل قوم نے تماشادیکھا ،بنی گالااور بلاول ہاؤس والے ایک ہی جگہ سجدہ ریزہوگئے،تم چابی والے کھلونے ہو،اس طرح کے لیڈرہوتے ہیں؟ہم پاکستان کیلئے مرجائیں گے، اللہ کی بارگاہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،آئندہ الیکشن میں ووٹ کوعزت دوہی ہمارا منشور ہے ۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان سے کہا جومیرے ساتھ ہوا اس کے بعد جانے کودل نہیں کرتا۔شاہد خاقان نے ووٹ کوعزت دوہی ہمارا منشور ہے۔یہی ہمارے منشور کے الفاظ ہوں گے۔عوام کوحق حکمرانی کوعزت دی جائے۔جومشن چن لیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

(جاری ہے)

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگوایا۔

جیسے 70سال گزر گئے ایسے اگلے سال نہیں گزرنے چاہئیں۔کروڑوں عوام کوگواہ بناکرکہتاہوں کہ مجھے کوئی ذاتی لالچ نہیں ہے۔قسم کھا کرکہتاہوں کہ مجھے اپنی ذات کیلئے کوئی لالچ نہیں۔میں اب صرف جوبھی کرنا چاہتاہوں وہ پاکستان کیلئے کرنا چاہتاہوں۔آئندہ الیکشن 2018ء کو ریفرنڈم بنا دینا ہے۔میں آج اپنے کیے کی سزا نہیں بھگت رہا۔مجھ پرجومقدمے ہیں اس میں نیب کے چکرکاٹتا ہوں۔

مجھے کوئی بتائے کہ نوازشریف تم نے فلاں جگہ پرکرپشن کی ہے۔عوام میری گواہی دیتے ہیں؟ قوم کے بچوں ،ووٹ کی عزت ،پاکستان کی عزت کی بات کرتاہوں میں پاکستان کوآگے بڑھتے اور ترقی کرتے دیکھنا چاہتاہوں ۔میرا کوئی ایجنڈا نہیں ہے میرا ایجنڈا پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بجلی آرہی ہے۔سی پیک بن رہاہے۔بے روزگاری ختم ہورہی تھی۔جب میں تھا تولوگ خوشھال ہورہے تھے، پاکستان میں میٹروبس ،اورنج لائن ترین بن رہی تھی،موٹرویز بن رہے تھے۔

مجھے اسی بات کی سزا دی جارہی ہے کہ پاکستان کیوں ترقی کررہا ہے۔لیکن مجھے اس کی پروا نہیں مجھے اپنی جان کی بھی پروا نہیں مجھے پرواصرف اپنی قوم کی پروا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل ملک میں جوتماشا لگا عوام نے دیکھاہے؟ ”تیری بارگاہ میں گئے توسبھی ایک ہوئے“ بڑی اصول کی باتیں کرتے ہیں کہ ہم کمپرومائز کی سیاست نہیں بلکہ دیانتداری کی سیاست کریں گے۔

کل قوم نے دیکھا کہ ایک ہی بارگاہ میں جھک گئے۔بنی گالا اور بلاول ہاؤس والے بھی کوئٹہ میں جاکر جھک گئے۔ایک ہی جگہ سجدہ کردیا۔کون ہے وہ؟ اس کی کیاحیثیت ہے؟کیاقد کاٹھ ہے؟ کیاخدمات ہیں اس کی پاکستان کیلئے؟یہ چابی والے کھلونے ہیں؟ اس طرح کے لیڈرہوتے ہیں جوایک ہی جگہ جاکرسجدہ ریز ہوجائیں؟ یہ پاکستان کیلئے شرمندگی ہے؟تم جیت کربھی ہار گئے ہم ہارکربھی جیت گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کومگر نہیں آتی؟ ہم پاکستانی قوم کواپنے مفاد اور ذات کیلئے بیچنے والے لوگ نہیں ہیں۔ہم پاکستان کیلئے مرجانے والے لوگ ہیں۔ہم اللہ کی بارگاہ کے سوا کسی انسان کے آگے نہیں جھکیں گے۔ہم پاکستان کا مستقبل بنائیں گے ۔