الیکشن کمیشن کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ابتدائی حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات جمع کرانے کیلئے سہولت سنٹر

تما م اعتراضات جمع کروانے کیلئے مدد فراہم کی جا سکے گی ، اعتراضات فائنل شکل میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی جائینگی

منگل 13 مارچ 2018 17:20

الیکشن کمیشن کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ابتدائی حلقہ بندیوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ابتدائی حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات جمع کرانے کیلئے اور ا س سلسلے میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں سہولت سنٹر قائم کر رکھا ہے۔ جو تما م اعتراضات جمع کروانے کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے تاکہ قانون کے مطابق اعتراضات فائنل شکل میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

درخواست دہندہ متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ سہولٹ سنٹر میں 5 ٹیمیں چاروں صوبوں اوروفاق / فاٹا سے متعلق اعتراضات دفتری اوقات میں وصول کرنے اور معاونت فراہم کرنے کیلئے تشکیل پائی گئی ہیں۔ اعتراضات درخواست گزار خود یا اس کا مجاز ایجنٹ جمع کروا سکتا ہے۔ ہر اعتراض کی 08 کاپیاں جمع کرانا ہوں گی۔ کوریئر سروس، فیکس یا ای میل کے ذریعے کوئی درخواست وصول نہیں کی جائیگی۔ اعتراضات دفتری اوقات میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جمع کروائی جا سکتیں ہیں۔ درخواست اعتراضات کی آخری تاریخ 03 اپریل 2018ہے۔

متعلقہ عنوان :