آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات کے امورزیر بحث آئے

منگل 13 مارچ 2018 18:05

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی صورت حال اور پاک ایران تعلقات کے امورزیر بحث آئے۔

مہمان شخصیت نے حالیہ مہینوں میں سکیورٹی امور پر دو طرفہ بات چیت اور پاک افغان سرحدی انتظام کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کے عمل کو سراہا۔آرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن کا دارومدار مغربی ایشیائی ممالک کے تعاون میں ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :