پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ‘‘ سے نوازا گیا
منگل 13 مارچ 2018 18:09
(جاری ہے)
جنرل فیادالرویلی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور مضبوط دفاعی بنیادوں پر قائم دوستانہ تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔
انہوںنے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اٴْٹھائے گئے مختلف اقدامات میں صفِ اوّل کا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے کلیدی کردار اور کارکردگی کو سراہا۔ملاقات کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ‘‘ تفویض کیا گیا جو رائل سعودی آرمڈ فورسز کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔بعد ازاں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز،وائس ایڈمرل فہد عبداللہ الغوفیلی سے ملاقات کی۔ریاض میں واقع رائل سعودی نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔رائل سعودی نیول فورسزکے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ بعدازا ں چیف آف دی نیول سٹاف نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیول چیف نے باہمی دلچسپی کے اٴْمور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحرِہند کی سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلئہ خیال کیا۔ رائل سعودی نیول فورسزکے سربراہ وائس ایڈمرل فہد عبداللہ الغوفیلی نے پا ک بحریہ کے آفیسرز و سیلرز کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور خطے کے استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے سر گرم اور بھر پورکردارکو سراہا۔آپ نے پاکستان نیوی کی جانب سے رائل سعودی نیول فورسز کو فراہم کی گئی ٹریننگ اور خلیج کے پانیوں میں دونوںبحری افواج کے مابین مشق نسیم البحر کے کامیاب انعقاد کی بھی تعریف کی۔دونوں بحری افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے مابین تربیت ، خیر سگالی دوروں اور دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات میں مزید مضبوطی کے لئے قوی اٴْمید کا اظہار کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان موجود باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.