خیرپور ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

منگل 13 مارچ 2018 22:44

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2018ء) خیرپور میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو کوہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے ، اسلحہ برآمدکرلیاگیا ،تھانہ بوزدار وڈا کے نواحی علاقے میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیاں مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو عبدالفتاح ولد اڈیل شر ہلاک اور 3 ڈاکو فرار جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ڈاکو قتل اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں خیرپور پولیس کو مطلوب تھا ڈاکو کے قبضے سے 1عدد ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں بھی برآمدہوئیں۔

متعلقہ عنوان :