ملتان،ڈاکوئوںکاگروہ گرفتار،لوٹاہواسامان برآمد

منگل 13 مارچ 2018 22:44

ملتان ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈی ایس پی مخدوم رشید سلیم وڑائچ کی زیرنگرانی ایک ڈاکوئوں کے گروہ کو گرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق شہباز ،اشفاق ،عباس اورنصیر سے دو موٹرسائیکل اورتین بورپسٹل برآمدکرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ قادرپورراں میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔دریںاثنا ایس ایس پی آپریشنزسیف اللہ خٹک نے پولیس لائنز میں فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔انہوںنے اس موقع پرڈیسک کودرپیش مسائل سنے اوران کے تدارک کیلئے فوری احکامات جاری کئے ۔انہوںنے متعلقہ سٹاف کوہدایت کی کہ تھانہ میں آنیوالے تمام سائلین کے مسائل کاحل یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :