ملتان،کسٹم کے زیرقبضہ گاڑیاں پٹرولیم مصنوعات ودیگر سامان کی نیلامی

منگل 13 مارچ 2018 22:44

ملتان ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) کسٹم ڈرائی پورٹ ملتان اورکسٹم انٹیلیجنس اینڈانویسٹی گیشن (آئی اینڈآئی )ملتان کے زیرقبضہ گاڑیاں اورمتفرق سامان 21اور29مارچ کونیلام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

کسٹم آئی اینڈآئی کے زیرقبضہ سامان میں مختلف اقسام کی کاروں کے علاوہ جنریٹرز ،کپڑا اورفرنس آئل 29مارچ کو جبکہ کسٹم ڈرائی پورٹ ملتان میں 21مارچ کومختلف اقسام کی گاڑیوں کے علاوہ الیکٹرانکس کاسامان اورپٹرولیم مصنوعات نیلام کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :