Live Updates

عمران خان پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت،سیاسی رہنمائوں پر جوتا پھینکے جانے کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی بنانی چاہیئے،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 22:48

عمران خان پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت،سیاسی رہنمائوں پر جوتا پھینکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے سیاسی رہنمائوں پر جوتا پھینکے جانے کی سرگرمیوں کے کنٹرول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے گجرات میں ایک جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کی ہے جو عمران خان کی بجائے ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا تھا۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاستدان نے اس طرح کی مذموم سرگرمی کی توثیق نہیں کی،ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔؂

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات