پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

منگل 13 مارچ 2018 23:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈاؤں کے نتیجے میں 5 ملزمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 5 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے کے متعلق پیر شیر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر قائم کیے گئے پولیس کیمپ میں گذشتہ روز سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 5 فرار ہونے والے ملزمان نادر جتوئی، مصری جتوئی، رشید جتوئی، عرس جتوئی اور جاوید جتوئی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب مارکیٹ پولیس نے چند روز قبل لاہوری محلہ کے علاقے میں قائم کھوجی کتوں کے دفتر میں قتل کیے گئے نوجوان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم صلاح الدین عرف تریل سہریانی کو رپیٹر سمیت، ولید پولیس نے قتل اور چوریوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم امداد میرانی، سول لائین پولیسن ے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم بشیر جتوئی، لاشاری پولیس نے اشتہاری ملزم نظیر جونیجو جبکہ رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم لیاقت مگنیجو کو پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کاروائیوں میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر ایسے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :