بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر ایاز علی کو 4 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ

منگل 13 مارچ 2018 23:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سینئر سول جج رتوڈیرو محمد علی رٴْک کی عدالت نے بغیر لائسنس پسٹل لے کر گھومنے کا جرم ثابت ہونے پر ایاز علی ولد نبی بخش میرانی کو چار سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید ایک ماہ قید کاٹے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف گذشتہ سال تھانہ نوڈیرو پر گناہ نمبیر 86/2017 اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :