حیدرآباد پولیس کا محراب پور میں چھاپہ ، آتش گیر و دھماکہ خیز مواد برآمد

منگل 13 مارچ 2018 23:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) حیدرآباد پولیس کا محراب پور میں چھاپہ ، آتش گیر و دھماکہ خیز مواد برآمد ، حیدرآباد کی سی آئی پولیس نے محراب پور میں چھاپہ مار کر ایک مکان سے تیار بم اور آتش گیر و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ کے مطابق گذشتہ دنوں حیدرآباد میں ہٹڑی تھانہ کی حدود علی آباد سے گرفتار ہو نے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی نشاندہی پر پولیس نے محراب پور میں ایک بند مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے پلاسٹک کی ایک برنی میں تین تا چار کلو وزنی بم اور آتش گیر و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :