پشاور زلمی کے تمیم اقبا ل کی 29ویں سالگرہ منائی گئی

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ،جاوید آفریدی کی مبارکباد

منگل 20 مارچ 2018 21:19

پشاور زلمی کے تمیم اقبا ل کی 29ویں سالگرہ منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے تمیم اقبال اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ بھی منگل کی صبح سری لنکا سے پاکستان پہنچ گئے اور اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا، بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے ساتھ اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور دیگر ساتھی کرکٹرز نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

تمیم اقبال 20مارچ 1989کو چٹاناگانگ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی طرف سے 54ٹیسٹ میچز کھیل کر 3985رنزبنائے جس میں 8سینچری اور 25نصف سینچریز شامل ہیں ۔انہوں نے 179ون ڈے میچز میں 6018رنز بنائے جس میں 9سینچریز اور 41نصف سینچریز ہیں جبکہ 65ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 1440رنز بنائے جس میں ایک سینچری اور 5نصف سینچریز شامل ہیں ۔۔