پی ایس ایل کا پہل ایلیمینیٹڑ، پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
محمد علی منگل 20 مارچ 2018 23:28
(جاری ہے)
کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے اوپر آئے محمد نواز کے ساتھ ملکر 63 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی لیکن سمین گل 2 شاندار ڈیلیوریوں کے ذریعے پشاور زلمی کو میچ میں واپس لے آئے،انہوں نے ایک گیند پر پہلے محمد نواز کو 35 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ کپتان سرفراز احمد نے سمین گل کی اگلی ہی گیند کو باﺅنڈری لائن پار کروانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ کیپرکو کیچ دے بیٹھے، وہ بھی 35 رنز بناسکے۔
وہاب ریاض نے اپنے ایک ہی اوور میں حسان خان اور تھیسارا پریرا کو آﺅٹ کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنا دی ۔ تاہم آخری اوور میں انور علی کے یکے بعد دیگرے چھکوں نے پشاور سے فتح چھین ہی لی تھی لیکن آخری گیند پر میر حمزہ کے رن آوٹ ہو جانے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز محض 1 رنز سے شکست کھا گئی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔تمیم نے ابتدائی 4 گیندوں پر محمد نواز کو 2 چوکے رسید کیے جس کے بعد بارش کی مداخلت کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تاہم میچ کا آغاز ہوتے ہی پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچانے والے کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آندرے فلیچر صرف 3 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں میر حمزہ نے ایک رن پر پویلین واپس بھیجا۔تمیم اقبال نے حفیظ کے ساتھ ملکر تیسرے وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس دوران حفیظ اوپننگ بلے باز کا ساتھ چھوڑ گئے وہ 14 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد محمود اللہ کا شکار بنے۔حفیظ کے پویلین لوٹتے ہی تمیم اقبال بھی ہمت ہار بیٹھے اور محمد نواز کی گیند پر باﺅنڈری پر کھڑے فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے، وہ 29 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔سعد نسیم اور لیام ڈاسن 30 رنز کی اہم شراکت قائم کی لیکن سعد صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں حسن خان نے پویلین واپس بھیجا۔ لیام ڈاسن وکٹ پر موجود رہے اس دوران کوئی بھی کھلاڑی ان کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکا، عمید آصف 7، کپتان ڈیرن سیمی 2 اور وہاب ریاض 15 رنز بناکر پویلین لوٹے۔لیام ڈاسن نے 35 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 بلندوبانگ چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، انہیں راحت علی نے پویلین بھیجا۔کوئٹہ کی جانب سے راحت علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ دیگر بولرز کے حصوں میں ایک ایک وکٹ آئی تاہم انور علی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔اس سے قبل لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے بوندا باندی کا شروع ہونے والا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرگیا تھا جس سے بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ کھلاڑی آج گراﺅنڈ میں نہیں اترپائیں گے اور پشاور زلمی اچھے رن ریٹ کے باعث کل کراچی کنگز سے ایلیمنیٹر میچ کھیلے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن بارش کے رک جانے کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.