احد چیمہ کی خرابی صحت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں، نیب لاہور

جمعہ 23 مارچ 2018 14:47

احد چیمہ کی خرابی صحت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں، ..
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) نیب لاہور نے احد چیمہ کی طبعی حالت کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل چیک اپ میں احد چیمہ کی ای سی جی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے لہذااحد چیمہ کی خرابی صحت کے حوالے سے میڈیا میں آنیوالی رپورٹس صداقت پر مبنی نہیں ہیں،نیب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کروانے کے حوالے سے نیب لاہور کو میڈیا کے ذریعے آگاہی ہوئی جبکہ احد چیمہ کی بیماری کے حوالے سے نیب لاہور کو احد چیمہ کے وکلاء کی جانب سے تاوقت آگاہ نہیں کیا گیا،احد چیمہ کی طبعی حالت کے پیش نظر ملزم کا شیخ زید ہسپتال سے مکمل میڈیکل چیک اپ کروا لیا گیا ہے‘ احمد چیمہ کا طبی معائنہ شیخ زید ہسپتال کے سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جمیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا جس میں احد چیمہ کی ای سی جی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے،میڈیکل رپورٹ کیمطابق احد چیمہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل مستعدی اور صحت مند ہیں‘نیب لاہور قانون کیمطابق فرائض انجام دیتے ہوئے تفتیش کو جاری رکھے ہوئے ہے‘نیب کا کام وائٹ کالر کرائم کیسز کی تفتیش کرنا ہے جس میں ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :