سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کو ثبوت کے بغیر سزا سنائی گئی ،حکومت کی مدت میں دو ماہ باقی ہیں، پھر الیکشن ہوں گے، پارٹی میں نواز شریف کی رائے کو مقدم رکھا جاتا ہے جوڈیشل مارشل پر یقین نہیں رکھتا، وزیراعظم عبوری حکومت کے تقرری کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے عدالت کے حکم پر خادم رضوی کو گرفتار کریں گے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان جائوں گا ، طالبان کے تمام دھڑوں کے ساتھ رابط میں ہیں ، علی جہانگیر صدیقی کو اس لئے امریکہ سفیر تعینات کر دیا کیونکہ وہ وہاں کے پڑھے بڑھے ہیں، انٹرویو

جمعہ 23 مارچ 2018 22:21

سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف کو ثبوت کے بغیر سزا سنائی گئی۔ سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیر جمہوری رہا ،حکومت کی مدت میں دو ماہ باقی ہیں۔ پھر الیکشن ہوں گے ۔ پارٹی میں نواز شریف کی رائے کو مقدم رکھا جاتا ہے جوڈیشل مارشل پر یقین نہیں رکھتا۔ عبوری کومت کے تقرری کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے عدالت کے حکم پر خادم رضوی کو گرفتار کریں گے ہمارے طالبان کے تمام دھڑوں سے رابطے ہیں ، افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان جائوں گا ، علی جہانگیر صدیقی کو اس لئے امریکہ سفیر تعینات کر دیا کیونکہ وہ وہاں کے پڑھے بڑھے ہیں۔

جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے نگراں وزیر اعظم نیوٹرل ہو جس پر انگلی نہ اٹھ سکے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر اعظم کے لئے پیپلزپارٹی کے ناموں پر اتفاق ہو سکتا ہے سینٹ الیکشن میں پی پی پی کا رویہ اچھا نہیں رہا جس سے نگراں حکومت میں مشاورت مشکوک ہو گی کسی جوڈیشل مارشل لاء پر یقین نہیں رکھتا ۔ اگر نواز شریف کو سزا بھی ہو گئی تو جیل سے پارٹی لیڈ کریں گے۔

عبوری حکومت کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے مشاورت کریں گے کوشش ہو گی کہ عبوری وزیر اعظم غیر متازعہ شخص ہو ۔ خورشید شاہ دوسرے اپوزیشن پارٹیوں سے مشاورت کریں لیکن اگر حتمی فیصلہ انہیں ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہی ہو گا میں آئین کی بات کرتا ہوں جو آئین کے خلاف کرے گا ۔ اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتی ہے اور نواز شریف کی رائے کی بہت اہمیت ہوتی ہے الیکشن کے بعد پارٹی کے فیصلے کے بعد آئندہ وزیر اعظم کا تعین کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ ملک کے مفاد کو خاطر میں لاتے ہوئے ہر ادارے سے بات کرنے کو تیار ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک خوشحال اور استحکام ہو اور جمہوریت مزید مضبوط ہو جائے۔

تمام آئینی ادارے ملک کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں سیاست میں وقت اور حالات دیکھ کر بات کی جتای ہے نواز شریف اپنے موقف کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہین نواز شریف کو سزا ہوئی تو بھی وہ ہمارے لیڈر ہوں گے ۔ اٹھارویں ترمیم میں مسائل ہین جو سی سی پی میں حل ہو سکتے ہیں ۔ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں آئی ۔ انہوں نے کہاکہ رائو انوار کے خلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہوا تھا اور وفاقی حکومت بھی اس کا پیچھا کر رہی تھی ۔

انہیں اب قانون کا سامنا کرنا ہو گا اور جو سزا ملے گی اسے قبول کرنا ہو گا ۔ ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے پولیس کا ادارہ اس طرح کے جرم میں ملوث ہونے سے عوام کو تحفظ نہیں ملے گا ۔ ماضی میں ماورائے عدالت بہت ہوتا تھا لیکن اب کم ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر خادم رضوی کے خلاف ضروری کارروائی ہو گی لبیک پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر خوشی نہیں ہے لیکن اس معاہدے سے خون خرابہ نہیں ہوا ۔

اس واقعے میں حکومت کو شرمندگی ہوئی لیکن ہمارا مقصد عوام کو تحفظ دینا تھا اور مزید تشدد سے بچانا چاہتا تھا انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنا حل خود تلاش کرے پاکستان ان کی مدد کرے گا ۔ اشرف غنی کی دعوت پر وہ تین ہفتے میں افغانستان جائوں گا ہمارے طالبان کے تمام دھڑں کے ساتھ تعلقات ہیں پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور یہ پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے علی صدیقی کو امریکہ میں سفیر اس لئے تعینات کیا کہ وہ امریکہ کے پڑھے ہیں امریکہ کو سمجھتے ہین اور روایتی طور پر امریکی سفیروں کی تعیناتی سیاسی رہی ہے ۔ ۔