Live Updates

تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نے کچا چٹھا کھول دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 11:58

تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نے کچا چٹھا کھول دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کس نے نوٹ لیے اور کس نے نوٹ دیے۔ایم پی اے عبیداللہ مایار نے انکشاف کیا کہ الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے امیدواروں نے ارکان اسمبلی کو رقم دے دیں، اب سینیٹر فدا محمد خان پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کہتے ہیں آپ نے ووٹ نہیں دیا ، اس لیے آپ پیسے واپس کریں۔

سینیٹر فدا محمد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ناراض لوگوں کو فون کیا، پیسوں کی کوئی بات نہیں ہوئی۔اپنے ارکان پر ضمیر بیچنے کا الزام تو عمران خان نے بھی لگایا تھا لیکن اب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے دھماکے دارانکشاف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے امیدواروں نے خود اپنے ارکان اسمبلی کو رقوم ادا کیں، مردان سے ایم پی اے عبیداللہ مایار کہتے ہیں الیکشن جیت کر فدا محمد رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن کے مطابق 22ایم پی ایز کو 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے اگلے الیکشن میں خرچ کرنے کے نام پر دیے گئے۔عبیداللہ مایار نے سینیٹر فدا محمد کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔رابطہ کرنے پر سینیٹر فدا محمد نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پیسوں کی کوئی بات نہیں ہوئی، صرف ناراض ارکان کو فون کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات