مولانا خادم حسین رضوی کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 14:09

مولانا خادم حسین رضوی کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) پولیس نے گزشتہ برس فیض آباد انٹر چینج پر دیئے گئے دھرنے کے دوران قائم مزید 14 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔