پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 15:06

پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
بنوں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے‘جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پیپلز پارٹی نے بنوں میں پنڈال سجالیا،اسٹیج بن گیا کرسیاں لگ گئیں،اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جلسہ گاہ میں 10فٹ اونچا، 24فٹ چوڑا اور 80فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ پنڈال کو پارٹی جھنڈوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے،جیالوں کا لہو گرمانے کیلئے ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں پی پی سپورٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :