میکسیکو میں لیدر،فٹ وئیرز، ٹیکسٹائل, فرنیچر،مشینری اوردیگراشیاء کی نمائش 23مئی سے شروع ہوگی

ہفتہ 24 مارچ 2018 16:27

میکسیکو میں لیدر،فٹ وئیرز، ٹیکسٹائل, فرنیچر،مشینری اوردیگراشیاء کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) میکسیکوکے شہرلیان میں لیدر،فٹ وئیرز، ٹیکسٹائل فرنیچر،مشینیری اوردیگراشیاء کی بین الاقوامی نمائش 23مئی سے شروع ہوگی ۔ یہ نمائش تین روزتک جاری ر ہے گی ۔

(جاری ہے)

نمائش میں لیدر،فٹ وئیرز، ٹیکسٹائل، فرنیچر،مشینیری اورٹیکسائل مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کوعالمی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے نمائش میں شرکت کی فیس1لاکھ70ہزار500 جبکہ فرنیچراوردیگراشیاء بنانے والی کمپنیوں کیلئے فیس کی شرح 1لاکھ13ہزار650روپے مقرر کی ہے۔ نمائش میں متعددپاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔