متحدہ رہنماء شمشاد غوری نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

لوگ اپنی پرانی رفاقتیں چھوڑ کرپی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں،مہاجراب نہیں بلکہ34سال سے لاوارث تھے،پی ایس ایل کافائنل کراچی میں ہونا خوش آئند ہے۔سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مارچ 2018 16:26

متحدہ رہنماء شمشاد غوری نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2018ء) :پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم کی وکٹ گرادی ہے، متحدہ رہنماء شمشاد غوری نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے شمشاد غوری کوپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی پرانی رفاقتیں چھوڑ کرپی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں،مہاجراب نہیں بلکہ34سال سے لاوارث تھے ، پی ایس ایل کافائنل کراچی میں ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی کارکن ہیں ان کی سیاسی زندگی میں کئی دہائیاں گزار دیں۔لیکن آج لوگ اپنی پرانی رفاقتیں چھوڑ کراورہمارے قول وفعل اور نظریے کودیکھ کرپی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔آج پارٹی بنے 2سال ایک دن ہوگئے لیکن پارٹی میں شامل ہونے والوں کاسلسلہ نہیں رکا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں بھی پی ایس پی نے جلسہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کافائنل کراچی میں ہونا خوش آئند ہے۔آج کراچی امن قائم ہوگیا ہے جس کے باعث پی ایس ایل کا میچ کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔اس سب کاسہراقانون نافذکرنے والے اداروں اور پولیس کوجاتا ہے اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کے سربھی اس کاسہرا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی ایم کیوایم ،بہادرآباد اور پی آئی بی کی ایم کیوایم کے باعث لوگ تبصرے کررہے ہیں کہ مہاجرلاوارث ہوگئے ہیں۔لیکن میں کہتاہوں کہ مہاجرلاوارث نہیں ہوئے۔مہاجر 34سالوں سے لاوارث رہا ہے۔کیونکہ لوگوں کوتعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں ملیں اور پینے کاصاف پانی بھی نہیں ملا۔