اوگرا نے 2002ء کے بعد سے لیکر اب تک 21کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں، رپورٹ

ہفتہ 24 مارچ 2018 16:36

اوگرا نے 2002ء کے بعد سے لیکر اب تک 21کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں، رپورٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے 2002ء کے بعد سے لیکر اب تک 21کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں۔یہ بات اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔یہ رپورٹ مالی سال 2016-17ء کے حوالے سے ہے۔رپورٹ کے مطابق 21کمپنیوں کو ملک کے مختلف حصوں میں تیل وگیس کی ترسیل اورفروخت کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کولائسنس جاری کئے گئے ہیں ان میں سوئی نادرن، سوئی سدرن، ماڑی گیس کمپنی، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ، آئیل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی، فوجی فرٹیلائزر، اینگروکیمیکل، سینٹرل پاورجنریشن کمپنی، فاطمہ فرٹیلائزر، فاونڈیشن پاورکمپنی اور سٹارپاورکمپنی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق تیل وگیس کے شعبے میں سرکاری شعبے کی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے 28 مارچ 2002سے قدرتی گیس کا شعبہ اوگرا کے حوالے کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :