رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 82.19اور19.04فیصد اضافہ ہوا

ہفتہ 24 مارچ 2018 16:36

رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں ملک سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 82.19اور19.04فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک ملک میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصة کے مقابلے میں 118.795میٹرک ٹن زائد سویابین آئل کی درآمدریکارڈ کی گئی جس پر105.778ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 16لاکھ 62ہزار763میٹرک ٹن رہا جس پر1.208ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1لاکھ 44ہزار196میٹرک ٹن رہاتھا۔