کیا ملازمت کا ویزہ جاری ہونے کے بعد بھی ملازمت کا معاہدہ قابل استعمال رہے گا ؟

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 16:31

کیا ملازمت کا ویزہ جاری ہونے کے بعد بھی ملازمت کا معاہدہ قابل استعمال ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ ۔2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک غیر ملکی نے مقامی میڈیا پر ایک سوال اٹھایا ہے جس میں اسکا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمت کے معاہدے اور ملازمت ویزہ سے متعلق ایک ماہر کی رائے لینا چاہتا ہے۔ غیر ملکی کا کہنا تھا کہ اسکے اور اسکے آجر کے درمیان ملازمت کا معاہدہ 27 نومبر 2016 تک کا ہوا تھا لیکن ابھی تک اسے ملازمت کے لیے کوئی کال ریسیو نہیں ہوئی لیکن جب میں خود سے کال کی تو کمپنی کی طرف کہا گیا کہ ملازمین کی بھرتی ابھی ملتوی کر دی گئی ہے، لہذا آپ انتظار کریں اور اگر آپ کسی اور جگہ ملازمت کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں۔

ساتھ ہی ساتھ کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیسے ہی ملازمین کی بھرتی دوبارہ شروع ہو گی آپکو سب سے پہلے کال آئے گی ۔

(جاری ہے)

لہذا ان حالات میں ویزہ حاصل کرنے کے لیے میں اپنا قانونی حق جاننا چاہتا ہوں۔ اس کے جواب میں خیلج ٹائمز کے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر جب ملازمت کا معاہدہ ہوتا ہے تو اس پر یہ درج ہوتا ہے کہ یہ معاہدہ ویزے کے اجراء تک لاگو رہے گا ۔ لیکن اگر آپکے معاہدے پر ایسا کچھ نہیں لکھا گیا تو آپ کمپنی کو انفارم کریں اور ان سے کہیں کہ آپ مزید انتظار نہیں کر سکتے ۔ اور اگر کمپنی آپکے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کرتے تو آپ متعلقہ اتھارٹی سے اپنے اور اپنے آجر کے درمیان صلح کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :