چیف جسٹس نے بچپن کا قصہ سنا یا، حاضرین میں قہقہوں کی گونج

بچپن میں ٹیچر میری شرارتوں سے تنگ تھے ،اکثر مجھے کلاس روم سے باہر نکال دیا جاتا تھا،جسٹس ثاقب نثار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 16:35

چیف جسٹس نے بچپن کا قصہ سنا یا، حاضرین میں قہقہوں کی گونج
لاہور (اروپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24مارچ 2018ء ) :چیف جسٹس نے بچپن کا قصہ سنا یا تو حاضرین قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بچپن میں ٹیچر میری شرارتوں سے تنگ تھے ،اکثر مجھے کلاس روم سے باہر نکال دیا جاتا تھا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے بچپن کا قصہ سنا یا تو حاضرین قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں کیتھڈرل چرچ میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر اپنے زمانہ طالبعلمی کی یادیں حاضرین سے بانٹتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں بہت شرارتی تھا۔

شرارتوں پر اکثر ڈانٹ پڑتی تھی لیکن پڑھائی پر کبھی نہیں۔ ٹیچر کلاس میں آتے ہی مجھے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ ریاضی میں صرف5 نمبر ملتے تھے، ایک نمبر بھی زیادہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شرارتیں کرنا بچوں کا حق ہے، وہ خوب شرارتیں کریں لیکن پڑھائی پر بھی بھرپور توجہ دیں۔اس موقع پر انکی اہلیہ اور صاحبزادی بھی انکے ساتھ تھیں۔

متعلقہ عنوان :